ناصر آفتاب کے جاری کردہ سخت ہدایات و احکامات کی روشنی میں کشمور پولیس کا گیھلپور میں پانچویں روز نواب مزاری گینگ کے خلاف کامیاب ٹارگٹیڈ گرینڈ آپریشن

21

*✍️از دفتر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس لاڑکانہ رینج 30 جولائی 2025۔*

*۔🇵🇰DIGP لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب صاحب*
*کے جاری کردہ سخت ہدایات و احکامات کی روشنی میں کشمور پولیس کا گیھلپور میں پانچویں روز نواب مزاری گینگ کے خلاف کامیاب ٹارگٹیڈ گرینڈ آپریشن۔*
🔥ٹارگٹیڈ آپریشن میں
👈چار ڈاکو زخمی۔
👈اسلحے کا ذخیرہ برآمد۔
👈تین اہم ٹھکانے تباہ۔
🚔ضلع کشمور کے تھانہ گیھلپور کی حدود میں کشمور پولیس کی جانب سے نواب مزاری گینگ کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
🔥آپریشن کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا, جس میں پولیس کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی سے چار (04) ڈاکوٶں زخمی ہوئے، جبکہ ان کے تین خفیہ اور اہم ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
👈برآمد شدہ اسلحہ
👈دو عدد مارٹر گولے
👈دو عدد کلاشنکوف
👈ایک عدد شاٹ گن اور
👈بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد۔
👈تمام ٹھکانوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔ 👈تاکہ یہ دوبارہ استعمال نہ ہو سکے۔
*🔥یہ آپریشن اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، قتل، پولیس و دیگر فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث گروہوں کے خاتمے کے لیے کیا جا رہا ہے۔*

Comments are closed.