وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس پشاور پریس

22

وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ہزار خوانی پشاور کی رہائشی بیوہ کی ای۔او۔بی۔ائی پینشن بحال کر دی گئی۔ جنوری 2025 میں ایک بیوہ زینت بی بی نے شکایت کی کے ای۔او۔بی۔ائی نے انکے مرحوم شوہر کی پینشن جاری نہیں کی۔ پیشی کے دن ای۔او۔بی۔ائی کے نمائندے نے بتایا کے بیوہ کی شکایت کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کے ایک کیس میں پشاور کی روبینہ شاہین کو ای۔او۔بی۔ائی پینشن جاری کر دی گئی۔ شہریوں نے وفاقی محتسب کی طرف سے فوری انصاف اور جناب اعجاز قریشی کی قیادت کو سراہا۔ ایسے اقدامات سے عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

Comments are closed.