ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پیرا فورس اتھارٹی کے حوالے سے تعارفی اجلاس منقعد ہوا

35

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)   ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پیرا فورس اتھارٹی کے حوالے سے تعارفی اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر سعد شعیب سرور ودیگر افسران واہلکاروں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کو سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر خوشاب نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب بنائی گئی پیرا فورس کے زیر اثر کاموں اور فرائض کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس

فورس کا مقصد سٹیٹ لینڈ انکروچمنٹ، پرائس کنٹرول ودیگر معاملات کو کنٹرول کرنے اور عوام کو فوری سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار نے ہدایت کی کہ تمام افسران واہلکار اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دیں ۔ افسران کے ہمراہ بازاروں اور شہر کا وزٹ کریں تاکہ تاجروں ،دکانداروں اور عوام الناس کو پتہ چل سکے کہ پیرا فورس ایکٹو ہو چکی ہے  دکانداروں، ٹھیہ اور ریڑھی بانوں کو آگاہی دیں اور سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ شہریوں میں اچھا تاثر فروغ پائے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ضلعی انتظامیہ خوشاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Comments are closed.