گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کی پڑوسی ممالک اور وسط ایشیاء ممالک تک تجارتی استعداد سے متعلق کانفرنس کا انعقاد

37

29 جولائی 2025

کانفرنس میں وسط ایشیائی ممالک کے سفراء،ایران اور افغانستان کےقونصل جنرلز، خیبر چیمبر کے صدر، ڈائریکٹر TDAPپشاور، چئیرمین جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ پشاور اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ایس ایم تنویر سمیت بزنس کمیونٹی نے شرکت و خطاب کیا

گورنر خیبرپختونخوا نے کانفرنس میں وسط ایشیائی ممالک کے سفراء، ایران و افغان قونصل جنرلز،سفارتی عملہ اور ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر خیبر چیمبر آف کامرس اور TDAP انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، فیصل کریم کنڈی

آج کی کانفرنس صوبہ کی اقتصادی ترقی کیلئے تجارتی راہداریوں کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق ایک اہم سنگ میل ہے، فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا جغرافیائی محل وقوع اور 7 سرحدی بارڈرز کے باعث تجارتی سرگرمیوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کو وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ملکی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، فیصل کریم کنڈی

خیبر چیمبر سمیت تمام بزنس کمیونٹی ملک کی اقتصادی و تجارتی ترقی کے سفیر ہیں، فیصل کریم کنڈی

وسط ایشیاء ممالک تک کراس بارڈرز ٹریڈ صرف خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان کا بہترین مستقبل ہے، فیصل کریم کنڈی

ہم سب کا مشترکہ مقصد ملکی اقتصادی ترقی یقینی بنانا ہے، فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا صوبہ وسط ایشیائی ممالک تک تجارتی لحاظ سے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، فیصل کریم کنڈی

صوبہ کی تمام سرحدوں سے تجارت بڑھانے اور تجارتی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کریم کنڈی

سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، فیصل کریم کنڈی

دنیا تجارت کیطرف جا رہی ہے، ہم نے بھی تجارتی راستوں کو ہموار کرنا ہے، فیصل کریم کنڈی

Comments are closed.