جناب شفقت علی ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب سیکرٹریٹ علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلع بھکر میں صوبائی محتسب آ فس ضلع بھکر میں اوسی آ ر پروگرام کا دورہ

30

جناب شفقت علی ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب سیکرٹریٹ علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلع بھکر میں صوبائی محتسب آ فس ضلع بھکر میں اوسی آ ر پروگرام کا دورہ۔ وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی رجسٹرار جناب شفقت علی نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر ضلع بھکرکا دورہ کیا اور صوبائی محتسب آ فس بھکرمیں 29 جولائی 2025 بروز منگل دن 10 بجے OCR پروگرام کے کیسزبرخلاف واپڈا فیسکو بھکر ،اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر محکموں کیخلاف سنےگیے-جس پر ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب نے متعلقہ اداروں کے افسران کواحکامات صادر کر کے موقعہ پر ہی ریلیف مہیا کیا۔ انہوں نے میڈیا سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم سے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کر رہے ہیں اور لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دورے کا بنیادی مقصد یہ تھاکہ شہریوں کو سرکاری افسران تک رسائی ممکن ہوسکے تاکہ تمام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ عوام کے مسائل پر کسی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام نے وفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا۔

Comments are closed.