لنڈی کوتل اور جمرود کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحتی منصوبے ترتیب دیے جائینگے، ڈاکٹر عبدالصمد

33

خیبر سے (امان علی شینواری ) لنڈی کوتل اور جمرود کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحتی منصوبے ترتیب دیے جائینگے، ڈاکٹر عبدالصمد

جمرود اور لنڈی کوتل میں شہری مراکز کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاحت کے ویژن کے تحت آج محکمہ ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالصمد کی صدارت میں جمرود اور لنڈی کوتل شہری مراکز کے ماسٹر پلان میں سیاحتی منصوبے ترتیب دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پشاور میں ہونے والے اس اجلاس میں خطے کے لیے اسٹریٹجک ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیبر پاس اکنامک کوریڈور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران ظہور نے جمرود اور لنڈی کوتل میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اُنہوں نے منصوبہ بندی کے ذریعے مقامی تجارت کو فروغ دینے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے کلیدی مواقع پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر عبدالصمد نے جمرود اور لنڈی کوتل کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں سیاحت کے بڑے مراکز کے طور پر فروغ دینے پر زور دیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ جمرود کے قریب واقع طورخم ، وسط ایشیائی ممالک کے لیے ایک اہم گیٹ وے ہے، جبکہ جمرود قلعہ سکھ زائرین کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ مہاراجہ رنجیت سنگھ سے منسلک ہے۔ انہوں نے اس خطے میں صحت کے شعبے میں سیاحت (ہیلتھ ٹورازم) کی بھی صلاحیت پر روشنی ڈالی، کیونکہ بہت سے افغان شہری طبی سہولیات کے لیے یہاں آتے ہیں۔

سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا نے خیبر پاس اکنامک کوریڈور پر زور دیا کہ وہ تاریخی و ثقافتی پہلوؤں کو ماسٹر پلان میں شامل کریں اور ساتھ ہی پائیدار بزنس ماڈل کو یقینی بنائیں تاکہ طویل مدتی ترقی ہو سکے اور مقامی لوگ اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

اجلاس کے اختتام پر سیاحت کی فروغ، معاشی ترقی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر توجہ دیتے ہوئے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Comments are closed.