ڈپٹی کمشنر زاہد خان کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل برشور نوید بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ توبہ کاکڑی میں منشیات کی ناسور کے خلاف گرینڈ آپریشن
پشین 28 جولائی۔ڈپٹی کمشنر زاہد خان کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل برشور نوید بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ توبہ کاکڑی میں منشیات کی ناسور کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران وسیع پیمانے پر (افیون) کے فصل کو تلف کر دیا ہے جبکہ خفیہ اطلاعات اور نشاندہی پر مہم کے دوران مجموعی طور پر 17 ایکڑ آراضی پر مشتمل غیر قانونی طور پر کاشت کردہ پوست کے فصل کو تلف کر دیا گیا ہے آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایف،سی کے باہمی تعاون سے کیا گیا،اس بابت ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے کہا ہے کہ عوام کے صحت اور جان کو خطرات لاحق کرنے والے تمام اقسام کے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ علاقے کے عوام کو سماج دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ عملی اقدامات اٹھارہی ہے تاہم اس ضمن میں قبائلی عمائدین اور عوام کا اشتراک اور تعاون اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ ان انسانیت کے دشمنوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوامی فلاح و بہبود اور معاشرتی ترقی کے احداف حاصل کرنے میں مدد مل سکے ڈپٹی کمشنر زاہد خان نے کہا کہ منشیات کی کاشت اور منشیات فروشوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف مزید کاروئیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پر امن اور صحت افزائ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے ناسور کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ منشیات کے خلاف یہ گرینڈ آپریشن حکام بالا کی ہدایات پر جاری ہے جبکہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو علاقے کے قبائلی و سیاسی عمائدین کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے جس کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلا تعطل و تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments are closed.