ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے ضلع حب میں پانی کی ٹینکرزکے ذریعے کراچی منتقلی پرفوری پابندی عائد کردی
حب28جولائی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے ضلع حب میں پانی کی ٹینکرزکے ذریعے کراچی منتقلی پرفوری پابندی عائد کردی ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے ضلع حب میں ٹینکروں کے ذریعے پانی کی منتقلی پر دفعہ 144 نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا یےسرکاری آرڈر کے تحت ایک ماہ کے لیے سخت پابندی عائد کر دی گئی یے ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.