وفاقی محتسب کے اعلیٰ افسران کی وفاقی محتسب اور اے او اے کے با رے میں بر یفنگ

22

اسلام آباد(  ) وفاقی ٹیکس محتسب میں زیر تر بیت انٹر نیز کے ایک وفد نے گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی محتسب کے سینئر ایڈ وائزر ایمبیسڈر(ر) عبد المعز بخا ری، ایڈ وائزر شا ہد ہما یوں، ڈائر یکٹر جنر ل(ایڈ من) محمد صفدر نے وفد کو وفاقی محتسب کے کام، طر یق کار اور اہم اقدا مات نیز ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔ وفد کو بر یفنگ میں بتا یا گیا کہ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ پاکستان سر کا ری اداروں میں بد انتظا می کے خلا ف قا ئم کر دہ سب سے پہلا ادارہ ہے۔ عوام النا س کو بد انتظا می کے خلا ف مفت اور جلد انصاف کی فرا ہمی میں وفاقی محتسب کے کردار اور کا میا بیوں کو دیکھتے ہو ئے بعد ازاں ٹیکس، بینکنگ، انشو رنس اور خوا تین کی ہرا سیت کے خلا ف اور تمام صو بوں نیز آ زاد جموں و کشمیر میں بھی محتسب کے ادارے قا ئم کئے گئے۔ وفاقی محتسب میں سال 2024ء کے دوران 226,373 شکا یات آئیں جن میں سے 223198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے۔ شکا یات اور فیصلوں کی یہ تعداد سال 2023ء کے مقا بلے میں با لتر تیب 17 فیصد اور 16فیصد زیا دہ رہی، جب کہ سال رواں کے دوران اب تک ایک لا کھ 39 ہزار سے زا ئد شکا یات مو صول ہو چکی ہیں، جس سے اندا زہ لگا یا جا سکتا ہے کہ اس سال کے اختتا م تک شکا یات کی تعداد اڑھا ئی لا کھ سے تجا وز کر جا ئے گی۔ بعدازاں وفد نے وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کی عما رت میں ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن (اے او اے)کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں سینئر ایڈوائزر اور سا بق سفیر عبد المعز بخا ری نے وفد کو اے او اے کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اے او اے کا قیام 1996ء میں پاکستان کی کو ششوں سے عمل میں آ یا اور اے او اے کی صدا رت زیا دہ تر پا کستان کے پا س ہی رہی۔ اب بھی پاکستان کے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی اے او اے کے صدر ہیں۔ انہوں نے مز ید بتا یا کہ وفاقی محتسب سکیر ٹیر یٹ، محتسبین کے بین الا قوا می ادارے انٹر نیشنل امبڈ سمین انسٹی ٹیوٹ(آ ئی او آ ئی) کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں رہتا ہے اور اس تنظیم کا ایک سر گرم رکن ہے۔  وفد نے سر کا ری اداروں کی بدانتظا می کے خلا ف عوام النا س کی شکا یات کے ازالے اور ملک میں گڈ گو رننس کے قیام کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کو سرا ہا۔

Comments are closed.