ضلع شگر میں چائلڈ لیبر سے نجات اور تعلیم کی جانب اہم قدم!

21

ضلع شگر میں چائلڈ لیبر سے نجات اور تعلیم کی جانب اہم قدم!

محکمہ انڈسٹری، کامرس اینڈ لیبر بلتستان ڈویژن کے تحت “چائلڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام” کے تحت شگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 63 مستحق بچوں میں سبسٹانشل الاؤنس کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

یہ مالی معاونت بچوں کی اسکولوں میں 80 فیصد حاضری کی تصدیق کے بعد ہر ماہ والدین کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی، تاکہ ان بچوں کو تعلیم جاری رکھنے میں سہولت میسر ہو۔

تقریب میں ڈائریکٹر انڈسٹری، کامرس اینڈ لیبر گلگت بلتستان شاہد علی،ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری، کامرس اینڈ لیبر بلتستان ڈویژن ج سراج الدین،مختلف محکمہ جات کے ضلعی سربراہان، سیول سوسائٹی کے زمہ داران نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس حکومتی اقدام کو بچوں کے روشن مستقبل اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کی جانب ایک مؤثر اور عملی قدم قرار دیا۔
یہ پروگرام نہ صرف بچوں کو تعلیم کی جانب واپس لا رہا ہے بلکہ معاشی طور پر کمزور خاندانوں کی مدد بھی کر رہا ہے۔

Comments are closed.