سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس منعقد کیا گیا

24

چمن 27 جولائی: سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کمانڈنٹ چمن سکاؤٹس برگیڈ بریگیڈیئر شکیل احمد کرنل بہزاد رشید، حساس اداروں کے آفیسرز ڈی پی او چمن سردار شہر یار خان اے سی چمن امتیاز علی بلوچ، سیکیورٹی اداروں اور آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز اور نمائندے شریک تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے آفیسرز نے ضلع چمن کے تمام علاقوں کی مجموعی ترقی کیلئے مختلف ترقیاتی اسکیمات کیلئے سفارشات اور تجاویز اور پیش سی ون تیار پیش کیں اور سکیموں کو بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ اینیشیٹیو کمیٹی پی ایس ڈی پی شامل کریں گی اور مذکورہ کمیٹی کا چیرمین سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ضلع میں مختلف ترقیاتی اسکیمات جس میں سکول، بی ایچ یوز کی مرمت رینیویشن سولرائزیشن فلٹریشن پلانٹ بلیک ٹاپ روڈز کیڈٹ کالج کیساتھ روڈ اور دیگر ضروری اسکیمات کیلئے سفارشات اور تجاویز تیار کر کے بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ اینیشیٹیو کمیٹی کو پیش کری گی اور مذکورہ کمیٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق کی چیرمین شپ میں ان اسکیمات کی پی سی ون پی ایس ڈی پی میں شامل اور منظوری کیلئے پیش کریگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ ضلع کی ترقی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت تمام اقدامات اٹھا رہی ہیں.

Comments are closed.