16ویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے 105 رکنی وفد نےلائن آف کنٹرول جہلم ویلی سیکٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کےرحمت صالح اور جان بلوچ بھی ہمراہ تھے اس موقع پر پاک موج کے سینئر آفیسر

19

جہلم ویلی چکوٹھی( پی آئی ڈی) مورخہ 27 جولائی 2025,
16ویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے 105 رکنی وفد نےلائن آف کنٹرول جہلم ویلی سیکٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کےرحمت صالح اور جان بلوچ بھی ہمراہ تھے اس موقع پر پاک موج کے سینئر آفیسر
نے کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال اور مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کی جارحیت اور ظلم و بربریت کے حوالہ سے تفصیلی بریفگ دی۔ انہوں نے کہا کہ انڈین آرمی گزشتہ 78 سالوں سے بے گناہ اور مظلوم کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی قابض افواج نے ظلم وجبر کا کوئی ہتھکنڈا نہیں چھوڑا جو بے گناہ کشمیری عوام پر نہ آزمایا ہو لیکن کشمیری عوام جرات و بہادری اور بلند حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی گورنمنٹ اور پاک فوج کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ و عوامی امنگوں کے مطابق حل تک اپنی بھرپور سپورٹ جاری رکھے گی، انہوں نے وفد کو کشمیری کلچر اور ثقافت کے حوالہ سے بھی بریف کیا،انہوں نے کہا آج کے دن ہم کیپٹن سرور شہید کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں آج ان کی برسی ہے ،ہماری آ رمی نے ہر محاظ پر بڑی بہادری سے جنگ لڑی ہے اور ہندوستان کو شکست سے دو چار کیا ہندوستان کی آرمی سیول آبادی کو نشانہ بناتی ہے جبکہ ہماری آ رمی کو وہاں بھی بڑی احتیاط برتنی پڑتی ہے تاکہ سیول آبادی کا نقصان نہ ہو ہندوستان میں قابض افواج کشمیریوں کو بیلٹ گنوں اور کلسٹر بموں کے زریعے ٹارگٹ کرتی ہے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہ ہندوستان نے پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کی کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، عید کے موقع پر نماز ادا نہیں کرنے دیتے کشمیری جب شہید ہوتے ہیں تو ان کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اپریشن بنیان مرصوص میں ہماری پاک فوج نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہندوستان کو دندان شکن جواب دیا گیا جو کہ ان کو ہمیشہ یاد رہے گا ،انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں ٹورازم کا بڑا سکوپ ہے ٹورازم کو پروموٹ کرنے کے لیے آزاد کشمیر گورنمنٹ اور پاک فوج کوشاں ہے، ٹورازم کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو روزگار مہیا ہو رہا ہے، زراعت کے شعبے میں بھی کافی دلچسپی لی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے گزشتہ تین چار سالوں میں لاکھوں کے حساب سے پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا انہوں نے وفد کو لائن آف کنٹرول پر موجود پاک فوج اور عوام علاقہ کے لیے مفت صحت کی سہولیات سے بھی آگاہ کیا 16 ویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے 105؛ رکنی وفد نے کمان پل کا بھی دورہ کیا ،

Comments are closed.