اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت۔
اسلام آباد، 27 جولائی، 2025:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت۔
اسرائیلی افواج نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
7 اکتوبر 2023 سے اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے، اسپیکر سردار ایاز صادق
شہداء میں معصوم بچے، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسرائیلی فورسز اسپتالوں، گھروں، اسکولوں اور امدادی مراکز پر بمباری کر رہی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
خوراک اور امداد لینے والے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جا رہی ہے، سردار ایاز صادق
غزہ میں سرحدیں بند کر کے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھوکا مارا جا رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسرائیلی افواج کا فلسطینوں کیلئے نسانی امداد اور دواؤں کی فراہمی کو روکنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، سردار ایاز صادق
اسرائیلی مظالم کسی بھی انسانی، اخلاقی یا بین الاقوامی قانون کے مطابق جائز نہیں، سردار ایاز صادق
صیہونی ریاست کا مظلومیت کا جعلی تاثر اور پروپیگنڈا دنیا پر عیاں ہو چکا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسرائیل دہشتگردی چھپانے کیلئے معصوم فلسطینیوں پر جھوٹا الزام لگا رہا ہے، سردار ایاز صادق
اسرائیلی افواج کی کارروائیاں غیر انسانی، قابل نفرت ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اقوام متحدہ اور عالمی برادری فوری اور غیر مشروط جنگ بندی میں کردار ادا کرے، اسپیکر قومی اسمبلی
عالمی برادری فلسطین پر غاصب قبضہ ختم کروائے، اسپیکر قومی اسمبلی
فلسطینیوں کو حق خودارادیت دیا جائے، سردار ایاز صادق
1967 سے قبل کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، اسپیکر قومی اسمبلی
القدس الشریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سردار ایاز صادق
پاکستان فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان کی پارلیمان نے فلسطین کے حق میں متعدد قراردادیں منظور کی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
Comments are closed.