نیشنل پولیس فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم اور امریکن لائسیٹف سکول کے مابین تعلیمی شراکت پر مبنی ایم او یو پر دستخط۔

38

ترجمان اسلام آباد پولیس

نیشنل پولیس فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم اور امریکن لائسیٹف سکول کے مابین تعلیمی شراکت پر مبنی ایم او یو پر دستخط۔

اسلام آباد پولیس کے سنٹرل پولیس آفس (CPO) میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں نیشنل پولیس فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم اور امریکن لائسیٹف سکول کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے گئے۔

تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی، فاونڈیشن کے دیگر اعلیٰ افسران اور امریکن لائسیٹف سکول کے نمائندگان نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت نیشنل پولیس فاونڈیشن کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی ادارے اب امریکن لائسیٹف سکول کے انتظامی اور تعلیمی ماڈل کے تحت چلائے جائیں گے۔

اس اشتراک کا مقصد پولیس افسران کے بچوں کو جدید، معیاری اور بین الاقوامی سطح کی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ ادارہ نہ صرف تعلیمی معیار کے اعتبار سے نمایاں ہوگا بلکہ بچوں کی شخصی نشوونما، قیادت کی صلاحیتوں اور مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزماہونے کے لیے بھی بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

اس تعلیمی نظام کا فلیگ شپ کیمپس H-11، پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے، جہاں اس وقت داخلے جاری ہیں۔

ایم ڈی این پی ایف سید علی ناصر رضوی کی تمام پولیس افسران کو اس اہم سنگ میل پر مبارکباد ۔
تمام افسران اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے لئے اس ادارے میں داخل کرائیں۔ایم ڈی این پی ایف

ہماری نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے۔ایم ڈی این پی ایف

نوجوان نسل کے لیے بہترین تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایم ڈی این پی ایف

نیشنل پولیس فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم کے ذریعے ہم معیاری تعلیم، مثبت تربیت اور بہتر مواقع فراہم کر کے بچوں کے سنہرے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ایم ڈی این پی ایف

تعلیم ایک ایسا سرمایہ ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتا ہے۔ایم ڈی این پی ایف

ہماری نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہے۔ایم ڈی این پی ایف

معیاری تعلیم ہی بچوں کو بااعتماد، باشعور اور باکردار شہری بناتی ہے۔ایم ڈی این پی ایف

نیشنل پولیس فاونڈیشن ایجوکیشن سسٹم کا مقصد ہر بچے کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔ایم ڈی این پی ایف

ہم چاہتے ہیں کہ شہداء، غازیوں اور دیگر پولیس اہلکاروں کے بچے ہر میدان میں آگے بڑھیں۔ایم ڈی این پی ایف

اس ادارے کے ذریعے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم، تربیت اور ترقی کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ایم ڈی این پی ایف

ہم اپنے تعلیمی اداروں کو صرف اسکول نہیں بلکہ کردار سازی اور قیادت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ایم ڈی این پی ایف

تعلیم کے ذریعے ہم اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ایم ڈی این پی ایف

میں تمام والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے اس سنہرے موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ایم ڈی این پی ایف

یہ اقدام صرف آج کے لیے نہیں، آنے والی نسلوں کے لیے ایک دیرپا سرمایہ کاری ہے۔ایم ڈی این پی ایف

Comments are closed.