یونیورسٹی آف تربت میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔شجرکاری مہم کا افتتاح یونیورسٹی کیوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کیا
تربت 26 جولائی 2025 یونیورسٹی آف تربت میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔شجرکاری مہم کا افتتاح یونیورسٹی کیوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کیا۔ اس موقع پرمختلف فیکلٹیز کے ڈینز، رجسٹرار اورتدریسی وانتظامی شعبوں کے سربراہان سمیت انتظامی افسران اور فیکلٹی ممبران نے مختلف اقسام کے پودے لگاکر شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لیا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں شجرکاری کو ایک قومی ذمہ داری کے طور پر لینا ہوگا۔ ڈاکٹر گل حسن نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا ان اہداف کے حصول کی جانب ایک موثر قدم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف تربت آنے والے دنوں میں مزید درخت لگانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی تاکہ نہ صرف کیمپس کو سرسبز اور صاف بنایا جا سکے بلکہ اس ریجن میں ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
Comments are closed.