کمشنر مکران قادربخش پرکانی کے تعاون سے کیچ کلچر سینٹر تربت کی جانب سے ”انٹروڈکشن ٹو آرٹ” کے عنوان سے چھ روزہ آرٹ ورکشاپ کا آغاز
تربت 26 جولائی2025: کمشنر مکران قادربخش پرکانی کے تعاون سے کیچ کلچر سینٹر تربت کی جانب سے ”انٹروڈکشن ٹو آرٹ” کے عنوان سے چھ روزہ آرٹ ورکشاپ کا آغاز کیچ میوزیم ہال میں ہوگیا۔ ورکشاپ میں پینٹنگ، ڈرائنگ، واٹر کلر، آئل پینٹ سمیت فنونِ لطیفہ کے مختلف پہلوؤں پر عملی تربیت دی جا رہی ہے اس پروگرام میں مقامی آرٹسٹ، طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ لاہور کے معروف فنکار آن لائن سیشنز کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں۔ منتظمین میں کاشف عابد، شیہک نور، رضا در محمد اور زباد بلوچ شامل ہیں، جبکہ کیچ کلچر سینٹر کے زباد بلوچ تعاون کر رہے ہیں پروگرام کے انعقاد میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شعیب ناصر اور ایاز بزنجو نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایاز بزنجو نے نمائشی ہال فراہم کر کے مقامی آرٹ و ثقافت کے فروغ میں اہم تعاون پیش کیا۔
Comments are closed.