سیکرٹری صنعت وتجارت محمد خالد سرپرہ نے سونمیانی ڈام میں لکڑی کی کشتی ساِزی کی صنعت کے زیر تعمیرمنصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا

21

حب 26 جولائی:۔ خبرنامہ 26جولائی: سیکرٹری صنعت وتجارت محمد خالد سرپرہ نے سونمیانی ڈام میں لکڑی کی کشتی ساِزی کی صنعت کے زیر تعمیرمنصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا تخمینہ لاگت -200 ملین ہے منصوبہ تکمیل کے مراحل میں یے ایس ڈی او ریاض احمد زہری نے سکریٹری کو اسکیم کی فنانشل فزیکل پروگریس کے علاوہ منصوبے کے مختلف اجزاء کے بارے میں بتایا اور ہر ایک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا سیکرٹری نے ایس ڈی او کو احکامات جاری کئے کہ زیر التواء کام کو بلا تاخیرمکمل کیا جائے اور مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر زور دیا۔ سکریٹری نے اس اہم منصوبے کی اہمیت اور ماہی گیری کے شعبے میں اس کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی فعالیت سے ماہیگیری کی صنعت سیوابستہ ماہیگیروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگابوٹ میکنگ کی صنعت سے ماہیگیروں کو کشتیوں کی مرمت کی سہولت میسر ہوگی۔

Comments are closed.