سیکرٹری صنعت و تجارت محمدخالد سرپرہ نے ایم ڈی لیڈا لیاقت علی کاشانی کے ہمراہ وندر انڈسٹریل اسٹیٹ  کا دورہ کیا

18

حب 26 جولائی:۔ خبرنامہ 26جولائی: سیکرٹری صنعت و تجارت محمدخالد سرپرہ نے ایم ڈی لیڈا لیاقت علی کاشانی کے ہمراہ وندر انڈسٹریل اسٹیٹ  کا دورہ کیا اور وندر میں 30ملین کی لاگت سے کاسٹر آئل پروسیسنگ یونٹ کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا متعلقہ انجینئرز اور کنٹریکٹر نے سیکرٹری کو پراجیکٹ کیحوالے سے بریفنگ دی اوربتایا کہ محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے اس کے آپریشن کو مزید بروئے کار لانے کے لیے سکیم مکمل ہے سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ نے اس منصوبے کی افادیت اور اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ حب ضلع کی زرعی معیشت میں بڑی صلاحیت رکھتا ہیانہوں نے مزید کہا کہ چونکہ LIEDA کے پاس وندر میں یوٹیلیٹیز اور ہیومن ریسورس/سٹاف تعینات ہے، اس لیے LIEDA کے حوالے کرنے کے لیے مزید کارروائی ایک مناسب آپشن ہے اور اسی کے مطابق غور کیا جائے گا۔ سید فراز، ڈائریکٹر پراجیکٹس پی پی پی نے منصوبے کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی بڑی صلاحیت ہے اس سلسلے میں، سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ اس منصوبے میں ان کی ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے ان کی رائے حاصل کی جا سکے۔ ایم ڈی لیڈالیاقت علی کاشانی نے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ اسکیم کامیابی سے کام شروع کر سکے اور اس سلسلے میں پی پی پی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی یقینی طور پر WITE وندر کی مجموعی صنعت کاری میں مثبت اثرات لائے گی۔

Comments are closed.