ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جاری کاروائیوں میں خاتون سمیت 6 انسانی سمگلرز گرفتار
گرفتار ملزمان میں محمد انصر، عمران الحسن، ماہا عثمان، فیصل محمود، محمد جمیل، ہارون ارشد، شامل
ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا
ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر میں ملوث پائے گئے
ملزم محمد انصر نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 35 لاکھ روپے ہتھیائے
ملزمان نے شہری کو اٹلی کے بجائے لیبیا بھجوا دیا
ملزم عمران الحسن نے شہری کو نیوزی لینڈ ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 13 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہتھیائے
گرفتار ملزمہ مہاء عثمان نے شہری کو آسٹریلیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 9 لاکھ روپے وصول کیے
ملزم فیصل محمود نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 20 لاکھ روپے ہتھیائے
اشتہاری ملزم محمد جمیل نے شکایت کنندہ کو کینیڈا بھجوانے کے نام پر 29 لاکھ روپے اور 2000 امریکی ڈالر ہتھیائے
ملزم ہارون ارشد نے شہری کو یونان بھجوانے کا جھانسہ دے کر 28 لاکھ روپے بٹورے

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے
ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.