سرائیکی وسیب کی قابل فخر بیٹی ڈاکٹر سعدیہ کمال کو نشان فرید ایوارڈ کی عطائیگی

17

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) سرائیکی وسیب کی قابل فخر بیٹی ڈاکٹر سعدیہ کمال کو نشان فرید ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔  جے یار فرید قبول کرے سرکار وی توں سلطان وی توں ۔

خادم دربار فرید و ناظم اعلی ا محترم خواجہ کلیم الدین کوریجہ  نے کوٹ مٹھن میں منعقدہ تاریخی اور یادگار تقریب “نشان فرید” ایوارڈ میں ڈاکٹر سعدیہ کمال کے پی ایچ ڈی کے تحقیقی کام ” خواجہ فرید شناسی دی روایت دا تنقیدی جائزہ ” پر انہیں نشان فرید عطا کیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سعدیہ کمال کا تعلق احمد پور شرقیہ / بہاولپور سے ہے ۔ اللہ تبارک و تعالی کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ اپنی انہیں خداداد اعلی ا صلاحیتوں کی وجہ سے وہ علمی، ادبی، تعلیمی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں بہت نامورہیں ۔

Comments are closed.