بیلہ سے کراچی چلنے والی بسیں سینکڑوں جانوں سے کھیلنے لگی انتظامیہ خاموش تماشائی
بیلہ(اسٹاف رپورٹر)بیلہ ٹو کراچی چلنے والی بسیں مبینہ طور پر ایرانی اسمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل کے پر سوز دھندے میں ملوث پائی جانے لگی ہیں اس حوالے سے ہمارے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ بیلہ ٹو کراچی چلنے والی بسیں اب انسانی جانوں کے لیِے خطرے کا باعث بن کر رہ گئیں یہ بسیں گزشتہ ایک عرصے سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل مبینہ طور پر اسمگل کرکے حب اور کراچی پہنچاتی ہیں جو انتہائی خطرناک عمل ہے جس کی وجہ سے کئی انسانی قیمتیں جانیں ضائع ہونے کا خدانخواسطہ خدشہ ہے اور یہ سب بیلہ انتظامیہ کے عین ناک کے نیچے ہورہا ہے لیکن بیلہ انتظامیہ تاحال خاموش تماشائی بن کر بیٹھی ہے بیلہ کے سماجی اور عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلہ ٹو کراچی چلنے والی بسوں کے خلاف فوری کارروائی عمل لاکر ان بس مالکان اور ڈرائیوز کو سختی سے پابند کیا جائے تاکہ خدانخواسطہ انسانی جانیں کسی بڑے حادثے کا سبب نہ بنیں
Comments are closed.