ریسکیو 1122 ساہیوال کی ٹریننگ ونگ نے ایک خصوصی سیشن میں طلبہ کو ہنگامی طبی امداد کی تربیت فراہم کی

16

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 187/9-ایل ساہیوال میں جاری ایک ماہ پر مشتمل سمر کیمپ کے تحت ریسکیو 1122 ساہیوال کی ٹریننگ ونگ نے ایک خصوصی سیشن میں طلبہ کو ہنگامی طبی امداد کی تربیت فراہم کی۔ اس تربیتی نشست کا مقصد طلبہ کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل، جان بچانے والے اقدامات اور بنیادی طبی مہارتوں سے آگاہ کرنا تھا۔
ریسکیو ٹیم نے بچوں کو کارڈیک اریسٹ کی صورت میں فوری ردعمل، سی پی آر کی عملی مشق، ڈاگ بائٹ، سنیک بائٹ، برن کیسز، فینٹنگ، اور دیگر ابتدائی طبی امداد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ بچوں نے نہایت جوش و خروش سے شرکت کی اور تربیتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ خصوصی لیکچر ملٹی میڈیا پروجیکٹر اور سمارٹ بورڈ کے ذریعے دیے گئے تاکہ طلبہ کو جدید طریقے سے آگاہی دی جا سکے۔
اس سیشن میں جانباز ویلفیئر سوسائٹی کی شراکت بھی قابلِ ذکر رہی، جن کے تعاون سے سمر کیمپ جاری ہے۔
ہیڈماسٹر فیضان خالد ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ:
> “یہ تربیت صرف ایک وقتی سرگرمی نہیں بلکہ بچوں کی عملی زندگی میں کارآمد ثابت ہوگی۔ ہم ریسکیو ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بچوں کو پیشہ ورانہ انداز میں تربیت فراہم کی۔”

Comments are closed.