وزیر اعظم شہبازشریف کا روس میں طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔24جولائی :وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے روس میں طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام،اپنی اور حکومت کی جانب سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اورروس کے عوام کے ساتھ مشرقی روس میں طیارے کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں
Comments are closed.