بینظیر بھٹو یونیورسٹی سے منسلک اضلاع شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور دادو کے ڈگری کالجز میں سالانہ امتحانات باقاعدہ طور پر شروع ہو چکے ہیں
سکرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ
شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی سے منسلک اضلاع شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور دادو کے ڈگری کالجز میں اے ڈی آرٹس (بی اے)، اے ڈی سائنس (بی ایس سی)، اے ڈی کام (بی کام)، ایم کام اور دیگر شعبوں کے سالانہ امتحانات باقاعدہ طور پر شروع ہو چکے ہیں۔
یونیورسٹی کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات زاہد حسین بھنگوار کے
مطابق، مذکورہ چاروں اضلاع میں قائم 46 ڈگری کالجز کے تقریباً 39 ہزار طلبہ و طالبات کے لیے 34 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
امتحانی عمل کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور نقل کی روک تھام کے لیے متعلقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے
Comments are closed.