اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

18

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

7 کاروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 1 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 92.450 کلوگرام منشیات برآمد۔

*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*

جھنگ روڈ فیصل آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 8.8 کلو آئس برآمد.

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

*دیگر کاوائیاں*

کراچی میں واقع کوریئر آفس میں کوئٹہ سے آسٹریلیا بھیجیے جانے والے پارسل سے قالین میں جذب 17.750 کلو آئس برآمد۔

پشاور رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس سے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 7.2 کلو چرس برآمد۔

پشاور میں کرنل شیر خان ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 16.8کلو چرس برآمد 2 ملزمان گرفتار۔

اقبال شہید ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ، اٹک کے قریب رکشہ سے 5.5 کلو چرس برآمد 2 ملزمان گرفتار۔

جی ٹی روڈ اٹک کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد، ملزمات گرفتار۔

پنجگور کے علاقے بونستان میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

Comments are closed.