وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے عین مطابق سوئی شہر کی ترقی کے لیے چیف منسٹر پیکج کے تحت ڈویلپمنٹ کے شاندار منصوبے شروع کر دیے گئے ہیں

18

کوئٹہ23 جولائی :-وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے عین مطابق سوئی شہر کی ترقی کے لیے چیف منسٹر پیکج کے تحت ڈویلپمنٹ کے شاندار منصوبے شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت سوئی رنگ روڈ اور انٹرنل روڈز کی مجموعی طور پر 34 کلومیٹر طویل تعمیر و ترقی کی جا رہی ہے جس کی کل لاگت 3.65 ارب روپے ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سوئی کو ایک جدید، صاف، سرسبز اور خوشحال شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ منصوبے میں سولرزیشن، ڈرینیج سسٹم، ٹف ٹائلز، پلانٹیشن (شجرکاری)، مونومنٹس اور اسٹریٹ لائٹس جیسی بنیادی اور جدید شہری سہولیات شامل ہیں۔ پراجیکٹ کو دو مراحل میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ فیز ون کے تحت چائنہ چیک پوسٹ سے ویلفیئر ہسپتال تک سڑکوں کی تعمیر و بہتری کا کام کیا جا رہا ہے، جبکہ فیز ٹو میں بگٹی بازار، دیناری کالونی، مانجھی تا پٹ فیڈر روڈ سمیت پورے شہر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا ایک اہم جزو ماڈل ٹاؤن سوئی ہے جو علاقے کی ترقی کی جانب ایک مثالی قدم ثابت ہوگا۔ یہ میگا پروجیکٹ نہ صرف سوئی کے شہریوں کے لیے بہتر انفراسٹرکچر، روزگار کے مواقع اور ماحول دوست سہولیات فراہم کرے گا بلکہ علاقے کی مجموعی بہتری میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سوئی کے عوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور حکومت بلوچستان کے اس انقلابی اقدام پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔

Comments are closed.