اے سی سٹی چمن عزیز اللہ کاکڑ نے سٹی ایریا سے غیر قانونی طور پر تمام تر ٹرانسپورٹ کمپنی کوچ بس و منی بس ٹیکسی ویگن اور دیگر تمام گاڑیوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کرنے کے لیے شہر کا دورہ کیا
چمن22جولائی :۔ اے سی سٹی چمن عزیز اللہ کاکڑ نے سٹی ایریا سے غیر قانونی طور پر تمام تر ٹرانسپورٹ کمپنی کوچ بس و منی بس ٹیکسی ویگن اور دیگر تمام گاڑیوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کرنے کے لیے شہر کا دورہ کیا گیا۔ انہوں نے سیٹی ایریا سے ایسی تمام گاڑیوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کیے گئے انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو سختی سے تنبیہہ کی گئی کہ وہ مستقبل میں شہر کی حدود میں پارکنگ نہ کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی گاڑی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے صفائی ستھرائی اورعوامی سہولت کو برقرار رکھنے اور شہری منصوبہ بندی کے ضوابط کو مو¿ثر طریقے سے بھانے کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.