کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کا تفصیلی دورہ کیا

20

سبی 22جولائی :۔کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہیں یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔پروجیکٹ ڈائریکٹر اور رجسٹرار یونیورسٹی نے کمشنر کو جاری تعمیراتی کاموں، تعلیمی شعبوں، انفراسٹرکچر اور دیگر انتظامی معاملات سے آگاہ کیا۔ کمشنر سبی نے ہدایت کی کہ فیز وَن کے تحت چار دیواری سمیت تمام تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ فیز ٹو کے منصوبے پر بھی فوری پیش رفت کی جائے تاکہ جامعہ کی مجموعی ترقی کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کو درپیش ترقیاتی و انتظامی مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ فوری طور پر زیرِ بحث لایا جائے گا اور طلباءکو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔کمشنر سبی نے کہا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور اس ادارے کی ترقی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments are closed.