وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں پشین سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ طالب علم ہمایوں خان کاکڑ نے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں پشین سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ طالب علم ہمایوں خان کاکڑ نے ملاقات کی جن کے والد ڈاکٹر محمد صدیق رواں سال 20 جون کو دہشت گردی کے ایک حملے میں شہید ہو گئے تھے ٹارگٹ کلنگ کے اس افسوسناک واقعے میں ہمایوں خان بھی زخمی ہوئے تھے وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران کم سن طالب علم کی مزاج پرسی کی ان کی بہادری کو سراہا اور ان سے دلی ہمدردی اور شفقت کا اظہار کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ظفر آغا بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست اپنے شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور معصوم بچوں کے مستقبل کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہمایوں خان کاکڑ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان کی جانب سے اٹھانے کا اعلان کیا انہوں نے محکمہ داخلہ کو ہدایت دی کہ شہید ڈاکٹر محمد صدیق کے کمپنسیشن چیک کی فوری اجرائی کارروائی مکمل کی جائے تاکہ شہید کے اہل خانہ کو بروقت مالی معاونت فراہم کی جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Comments are closed.