گرداور نورپورتھل ملک شمشیر علی جاڑا کو ڈپٹی کمشنر خوشاب کی طرف سے اعزازیہ کے چیک کی عطائیگی
سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) گرداور نورپورتھل ملک شمشیر علی جاڑا کو ڈپٹی کمشنر خوشاب کی طرف سے اعزازیہ کے چیک کی عطائیگی۔ پلس کی طرف سے جاری کردہ اعزازیہ کا یہ چیک گرداور ملک شمشیر علی جاڑا کو دوران ریونیو میٹنگ ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم فروہ عامر نے عطا کیا۔واضح رہے کہ گرادور نورپورتھل ملک شمشیر علی جاڑا نہایت ہردلعزیز اور پروقار شخصیت کے مالک ہیں ۔ موصوف نورپورتھل کے ساتھ ساتھ رنگپور بگھور کےلیے بھی بطور گرداور اپنے فرائض بھرپورطریقے سے سرانجام دینے کےلیے کوشاں رہتے ہیں. ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ریونیو کے حوالے سے یہ اجلاس منقعدہوا ۔اجلاس میں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ا اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد ،تحصیلدار خوشاب،تحصیل دار نورپور،نائب تحصیلداروں ،لینڈ ریکارڈ ،پلس پراجیکٹ کے افسران، گرداورز اور پٹواریوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری کے معاملات زیر بحث آءے۔ اس موقع پر پلس کی جانب سے تحصلیداروں اور پٹواریوں کو اعزازیہ کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔
Comments are closed.