پنجاب پولیس ٹیلی کمیونیکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب میں ترقی پانے والے افسران کی رینک لگانے کی تقریب ڈی پی اوآفس خوشاب میں منعقد ہوئی
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پولیس ٹیلی کمیونیکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب میں ترقی پانے والے افسران کی رینک لگانے کی تقریب ڈی پی اوآفس خوشاب میں منعقد ہوئی ۔ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم اور ایس پی انوسٹی گیشن سعید اللہ خان نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب کی جانب سے ترقی پانے وال افسران کی ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ ڈی پی او خوشاب نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Comments are closed.