الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں زیرتعلیم سٹوڈنٹ کے والد کی غزہ میں شہادت

15

راولپنڈی ( )الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں زیرتعلیم فلسطینی سٹوڈنٹ ڈاکٹراحمدالشیخ یوسف کے والدغزہ میں شہیدہوگئے،ان کی غائبانہ نمازجنازہ الخدمت غزہ ہاسٹل کے سبزہ زار میں ادا کی گئی۔صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن، ڈائریکٹر الخدمت فلسطین ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام ڈاکٹرسعدظفر،کرنل (ر)سیف الرحمن، رضوان احمد،الطاف شیر،سیدعار ف شیرازی،زبیرصفدرسمیت دیگرذمہ داران،فلسطینی وپاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد اپنے غمزدہ بھائی اور غزہ وفلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے نمازجنازہ میں شریک ہوئی اور ڈاکٹراحمدالشیخ یوسف سے اظہارتعزیت کیا۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے ا س موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹراحمدکے والدکی شہادت افسوسناک لیکن ان کے بیٹے اور لواحقین کاصبرواستقامت قابل تقلید ہے،پاکستانی قوم غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کی شہادتوں پرانتہائی غمزدہ ہے،ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے ان کے زخموں پرمرہم کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،پاکستان میں موجود القدس کے بیٹے اوربیٹیاں ہمارے لیے فخرکاباعث ہیں ہم ان کے شکرگزار ہیں کہ ان فلسطینی طلبہ وطالبات نے ہماری میزبانی قبول کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے پارٹنرز اداروں اور پاکستانی قوم کے اشتراک سے غزہ کے فلسطینی سٹوڈنٹس کی ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کیلئے کوششں جاری رکھے گی۔ اگلے مراحل میں الخدمت فاؤنڈیشن زخمیوں اور مریضوں بالخصوص کینسرکے مریضوں کو پاکستان لاکران کاعلاج اور میزبانی کرے گی۔

Comments are closed.