پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نولبرٹو سولانو کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
لاہور۔21جولائی :پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پیرو کے نامور فٹبالر اور سابق پریمیئر لیگ اسٹار نولبرٹو سولانو کو قومی مینز اور انڈر-23 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ ترجمان پی ایف ایف کے مطابق سولانو نیوکاسل یونائیٹڈ، ایسٹن ولا اور بوکا جونیئرز جیسے بڑے کلبوں کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 2018کے فیفا ورلڈ کپ اور 2019کوپا امریکا میں پیرو کی کوچنگ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
ان کے ساتھ جارج کاستانئیرا کو سینئر قومی ٹیم کا ایسوسی ایٹ فٹنس کوچ تعینات کیا گیا ہے۔ 30 سال سے زائد کا عالمی تجربہ رکھنے والے جارج کئی ممالک کی قومی ٹیموں اور بڑے کلبوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
اس موقع پر صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی نے کہا کہ نولبرٹو سولانو عالمی فٹبال کا بڑا نام ہیں جبکہ جارج کاستانئیرا دنیا کی بہترین فٹنس ٹریننگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ دونوں کوچز پاکستان فٹبال کو ایک نیا رخ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے اور ہمارے کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع پائیں گے۔
Comments are closed.