اوتھل لنگاہ محلہ میں صفائی کی بدترین صورتحال، لنگاہ برادری کا احتجاج

18

لسبیلہ نمائندہ(عسکرانٹرنیشنل) اوتھل لنگاہ محلہ میں صفائی کی بدترین صورتحال، لنگاہ برادری کا احتجاج۔ میونسپل کمیٹی اوتھل کے چیئرمین سید سومار شاہ کاظمی نے نوٹس لے لیا، کونسلر سے بازپرس کا عندیہ۔ اوتھل کے علاقے لنگاہ محلہ میں صفائی کی ناقص صورتحال، گندگی کے ڈھیر، اُبلتے مین ہولز اور نکاسی آب کے تباہ حال نظام کے خلاف لنگاہ برادری نے وڈیرہ نواز علی لنگاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی لنگاہ محلہ سے شروع ہو کر میونسپل کمیٹی اوتھل کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے منتخب نمائندے کی غفلت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے محلے میں صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی وفد نے میونسپل کمیٹی اوتھل کے چیئرمین سائیں سید سومار شاہ کاظمی سے ملاقات کی، جس میں محلے کی خراب صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جنرل کونسلر کو طلب کرنے اور بازپرس کا عندیہ دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد وڈیرہ نواز لنگاہ سے ملاقات کر کے مسائل کے حل پر بات کی جائے گی۔ علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین کی مداخلت سے لنگاہ محلہ میں بہتری آئے گی اور صفائی، نکاسی آب سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

اس موقع پر عبدالغنی لنگاہ، اسماعیل لنگاہ، حیدر لنگاہ، ماسٹر شوکت لنگاہ، اکبر لنگاہ، علی لنگاہ، توقیر لنگاہ، شکیل لنگاہ، ریاض لنگاہ، سمیر علی لنگاہ، ساجد لنگاہ، مرتضیٰ لنگاہ، سکندر لنگاہ، رسول بخش لنگاہ، اسلم لنگاہ، جمیل لنگاہ، جبار لنگاہ، ستار لنگاہ، جاوید لنگاہ، صابر لنگاہ، غفار لنگاہ، یاسر لنگاہ، سلمان لنگاہ، زاکر لنگاہ، امیر علی خاصخیلی، سکندر خاصخیلی، شاہد خاصخیلی، بلوچ خان خاصخیلی، شکور خاصخیلی، سجاد لنگاہ، مولو لنگاہ، بابر لنگاہ، اعجاز لنگاہ، رستم لنگاہ سمیت دیگر محلہ مکین شریک تھے۔

Comments are closed.