وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے انتظامات پر اہم اجلاس،
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے انتظامات پر اہم اجلاس،
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی اجلاس میں شرکت
متعلقہ وزارتوں، آئی ایس پی آر ، صوبائی حکومتوں اور شراکت دار اداروں کے اعلیٰ افسران کی شرکت
اجلاس کے دوران متعلقہ وزارتوں نے معرکۂ حق کی تقریبات کے لیے اپنے مجوزہ منصوبہ جات اور اقدامات پر بریفنگ دی
جشنِ آزادی 2025 منفرد انداز اور جوش و ولولہ سے منایا جائے گا۔ وفاقی وزیر
آپریشن بنیان المرصوص ہماری دفاعی خودمختاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ احسن اقبال
یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے ذریعے دنیا کو پیغام دیں گے کہ پاکستان ترقی کی نئی بلندیوں پر گامزن ہے : وفاقی وزیر
جیسے ہماری دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے، ویسے ہی معیشت کو بھی ناقابلِ شکست بنائیں گے۔ وفاقی وزیر
قومیں عزم، ہمت اور تنظیم سے ترقی کرتی ہیں، یہی معرکۂ حق کا پیغام ہے : احسن اقبال
پاکستانی قوم میں ہر وہ صلاحیت موجود ہے جو کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے شہریوں میں ہوتی ہے : وفاقی وزیر
قومی ترقی کے معرکۂ حق میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا : وفاقی وزیر
ہماری آزادی شہداء کی مرہون منت ہے ، خراج عقیدت پیش کرنے کو تقریبات کا جزو بنایا جائے : وفاقی وزیر
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی معرکۂ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں : وفاقی وزیر
پاکستانی سفارتی مشنز جشنِ آزادی کے موقع پر طلبہ اور مقامی برادریوں کو متحرک کریں: وزیرِ منصوبہ بندی
وزیر منصوبہ بندی کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مضمون نویسی اور فنونِ لطیفہ کے مقابلے منعقد کرانے کی ہدایت
یونیورسٹی سطح پر مضمون نویسی، تقریری مقابلے اور آرٹ گیلریز کے ذریعے نوجوانوں میں جشنِ آزادی کی اصل روح اجاگر کی جائے: وزیر منصوبہ بندی
تمام صوبائی حکومتیں تقریبات کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں: وفاقی وزیر
Comments are closed.