گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے آج چکوال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی سی او، ڈی پی او اور پی ڈی ایم اے کے حکام نے گورنر پنجاب کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ دی

16

لاہور21جولائی 2025…گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے آج چکوال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی سی او، ڈی پی او اور پی ڈی ایم اے کے حکام نے گورنر پنجاب کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے گھروں کے نقصانات کو پورا کرنے کے لئے پیپلزپارٹی ہر ممکن تعاون کرے گی۔

گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی اور شدید بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور اس حوالے سے بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

گورنرپنجاب نے ڈوھمن کے علاقہ میں بھی جا کر نقصانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بہت سے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی میں سب کو حکومت کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.