ممبر امن کمیٹی ڈسٹرکٹ خوشاب صاحبزادہ قاضی محمد عثمان آستانہ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف نے کہا ہے کہ ہمارا پیارا مذہب اسلام امن و آشتی کا دین ہے

21

سرگودھا(راجہ نور الہی عاطف سے) ممبر امن کمیٹی ڈسٹرکٹ خوشاب صاحبزادہ قاضی محمد عثمان آستانہ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف نے کہا ہے کہ ہمارا پیارا مذہب اسلام امن و آشتی کا دین ہے اور اس کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے سرچشمہ ء رشد و ہدایت ہیں ۔ ان خیالات کااظہا انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ ءحیات ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو مکمل طور پر اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا چاہیے ۔ ممبر امن کمیٹی خوشاب نے کہا کہ قرآن و سنت کی سنہری تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں ۔ صاحبزادہ قاضی محمد عثمان نے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی ا اجمعین نے دین متین کی اشاعت کے لیے مثالی کردار ادا کیا جو اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے ہم سب کو آپس میں اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے اور من حیث القوم وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔

Comments are closed.