سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ریونیو کے حوالے سے اجلاس منقعدہوا ۔اجلاس میں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ا اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد ،تحصیلدار خوشاب،تحصیل دار نورپور،نائب تحصیلداروں ،لینڈ ریکارڈ ،پلس پراجیکٹ کے افسران، گرداورز اور پٹواریوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری کے معاملات زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلدارز ،نائب تحصیلدارز ، گرداورز اور حلقہ پٹوریوں نے ریونیو ریکوری ،خسرہ ، موضع جات ،کھیوٹ معاملہ ودیگر ریونیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں کھیوٹ،موضع جات ،،خسرہ ،ونڈ،نقشہ جات، فرد ،اشٹام پیپر ودیگر ریونیو جیسےمسائل کے فوری حل کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے ریونیو کے متعلقہ تمام ریکارڈ ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کر دیا ہے ۔پلس کے افسران نے ریونیو افسران کو بتایا کہ خوشاب شہر کے تمام موضع جات کھیوٹ ڈیجیٹل کرکے لٹھہ آپ کے حوالے کیا جائے گا جوآپ کے لیے آسانی ہوگی اب ریونیو کے معاملات میں مزید کچھ چیزیں تبدیل کی گئی ہیں اب آپ لوگ بنک جا کر رجسٹری آن لائن کرا سکیں گے۔ باقی تمام ریکارڈ بھی آن لائن کر دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے ریونیو کے معاملات میں نہآیت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔ پلس کی جانب سے تحصلیداروں اور پٹواریوں کو 20،20ہزار روپے اعزازیہ کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے گرداور نورپورتھل ملک شمشیر علی جاڑا اور دیگر میں اعزازیہ کے چیک تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ریونیو افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔ تمام افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں نکلیں اور ریکوری سو فیصد یقینی بنائیں۔
Comments are closed.