دو سال قبل سکرنڈ کے نواحی گاؤں بوچانڈی کے رہائشی مزدور سرمد عمراڻي کے بے گناہ اور بے دردی سے قتل کے مقدمے فیصلہ دونوں فریقین کی رضامندی سے گاؤں فرمان چانڈیو میں کیا گیا

24

سکرنڈ: (رپورٹ راج کماراوڈ)

دو سال قبل سکرنڈ کے نواحی گاؤں بوچانڈی کے رہائشی مزدور سرمد عمراڻي کے بے گناہ اور بے دردی سے قتل کے مقدمے فیصلہ دونوں فریقین کی رضامندی سے گاؤں فرمان چانڈیو میں کیا گیا، فیصلے کی سرپرستی رئیس واجد علی چانڈیو نے کی، جس میں قاتل فریق عطاءُ اللہ چانڈیو پر مجموعی طور ایک کروڑ دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، فیصلے میں امین کی حیثیت سے رئیس غلام حسین چانڈیو، ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کے چیئرمین سید عذیر اختر شاہ، پیپلز پارٹی کے رہنما علی نواز چانڈیو، نور احمد لاکو، مجیب الرحمان چانڈیو، عبدالسلام کبر، اور محمد ابراہیم انڑ شریک ہوئے، فیصلے کا فتویٰ پی پی رہنما علی نواز چانڈیو نے پڑھ کر سنایا، جس کے مطابق دونوں فریقین نے قرآن پاک پر قسم کھا کر رضامند ہوئے اور یہ طے پایا کہ آئندہ اگر کسی جانب سے زیادتی ہوئی تو اس پر پانچ لاکھ روپے اضافی جرمانہ اور جرم کا ازالہ بھی لازم ہوگا، مزید یہ کہ مقدمے میں آنے والے تمام تر اخراجات بھی جوابدار فریق برداشت کرے گا، فیصلہ سنایا گیا کہ دو ماہ کے اندر مقررہ رقم کی ادائیگی کے بعد دونوں فریقین مقدمے سے دستبردار ہو جائیں گے، آخر میں دعا و خیر اور صلح و آشتی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی

Comments are closed.