انڈس پبلک سوشل فورم ضلع شہید بینظیرآباد کا تنظیمی اجلاس کیریا ہاؤس نواب شاہ میں ضلعی صدر محمد بچل کیریو کی زیر صدارت منعقد ہوا
سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ) انڈس پبلک سوشل فورم ضلع شہید بینظیرآباد کا تنظیمی اجلاس کیریا ہاؤس نواب شاہ میں ضلعی صدر محمد بچل کیریو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سے یونٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران ضلعی جنرل سیکرٹری نثار احمد کیریو نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا تنظیم کی 16ویں سالگرہ کے حوالے سے غور و خوض کرنا تھا جس پر ضلعی سینئر نائب صدر نوید ولی کیریو اور نائب صدر حاجی محمد حسین کیریو نے تمام دوستوں سے رائے لی۔ جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس سال انڈس پبلک سوشل فورم کی سالگرہ مرکزی سطح پر نہیں منائی جائے گی تاہم اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مختلف یونٹس اسے اپنے اپنے یونٹس میں سادگی سے منائیں گے جس کی وجہ تنظیم کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدالستار کیریو کی بہن کی وفات اور مون سون کی بارشوں کے باعث ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر سردار عبدالستار کیریو کی بہن کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ اس سے قبل ضلعی عہدیداران بشیر لکمیر اور ممتاز کیریو نے مہمانوں کا استقبال کیا:
Comments are closed.