بلوچستان سول سروس ایگزیکٹو (برانچ)آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایسوسی ایشن کی فنانس سیکرٹری حمیرہ بلوچ اپنی ننھی بچی زرماہ بلوچ کے ہمراہ شریک ہوئیں

17

کوئٹہ، 20 جولائی: بلوچستان سول سروس ایگزیکٹو (برانچ)آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایسوسی ایشن کی فنانس سیکرٹری حمیرہ بلوچ اپنی ننھی بچی زرماہ بلوچ کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے ننھی مہمان سے شفقت اور اپنائیت کا مظاہرہ کیا جس پر شرکاء نے بھی گرمجوش ردعمل دیا اس پر وقار تقریب کے انتظامات میں حمیرہ بلوچ نے بطور منتظم اعلیٰ فعال اور متحرک کردار ادا کیا ان کی پیشہ ورانہ مہارت خوش اخلاقی اور نظم و ضبط نے سینئر افسران سمیت تمام شرکاء کو متاثر کیا۔ وہ نئی تعینات خواتین اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں جو ان سے رہنمائی کے خواہاں دکھائی دیں نئی خواتین افسران نے حمیرہ بلوچ سے پیشہ ورانہ امور، فیلڈ ورک اور سول سروس میں خواتین کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اور ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں ان کا کہنا تھا کہ حمیرہ بلوچ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو خاندانی زندگی کے ساتھ احسن انداز میں نبھایا متحرک خاتون افسر حمیرہ بلوچ کی موجودگی نے تقریب کو ایک مختلف اور متاثر کن رنگ دیا جس سے بلوچستان میں خواتین افسران کی شمولیت اور قیادت کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں۔

Comments are closed.