جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کی جانب سے سکرنڈ میں آبادگاروں کو فصلوں کے کم نرخ ملنے، زرعی پانی کی قلت اور سندھ کی زمینوں پر مبینہ قبضے کے خلاف قاضی سرفراز میمن چوک پر احتجاجی مظاہرہ
سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ)
جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کی جانب سے سکرنڈ میں آبادگاروں کو فصلوں کے کم نرخ ملنے، زرعی پانی کی قلت اور سندھ کی زمینوں پر مبینہ قبضے کے خلاف قاضی سرفراز میمن چوک پر احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، احتجاج کی قیادت جسقم رہنماؤں مسعود شاہ، جی ایم زئونر، امتیاز جلبانی، برکت جلبانی، قربان بنبھ، موڑیو میر بحر، علڻ سنڌی، ارباب سولنگی، بابو ٹالپر، صدورو سنڌي، بگو جلبانی اور میانداد چانڈیو نے کی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے آبادگاروں کو ان کی محنت کا صلہ نہیں دیا جا رہا، فصلوں کے نرخ انتہائی کم ہیں جبکہ کھاد اور زرعی ادویات دگنی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں آبادگاروں کو دانستہ طور پر پانی کی قلت کا شکار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ مجبور ہو کر اپنی زمینیں بیچ دیں اور یہ زمینیں کارپوریٹ فارمنگ کے حوالے کی جا سکیں، جسقم رہنماؤں نے اعلان کیا کہ یہ سازش کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آبادگاروں کو مناسب نرخ فراہم کیے جائیں، زرعی پانی کی مصنوعی قلت کا خاتمہ کیا جائے اور کسانوں کی بے چینی دور کی جائے
Comments are closed.