موسٹ سنئیر وزیر و وزیر داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کی ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر آمد حافظ اظہر حسین رضا کی عیادت کی ان کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بریفنگ لی۔
موسٹ سنئیر وزیر و وزیر داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کی ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر آمد حافظ اظہر حسین رضا کی عیادت کی ان کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بریفنگ لی۔
موسٹ سنئیر وزیر و وزیر داخلہ آزاد ریاست جموں کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرکادورہ کیا ،ٹریفک حادثے میں زخمی حافظ اظہر حسین رضا کی عیادت کی،حافظ اظہرحسین رضاسابق سینئروزیرحکومت چوہدری طارق فاروق کے پی آر او ہیں جو دو روز قبل بھوتوسیال کے قریب موٹرسائیکل سواری کے دوران بلڈ پریشر کم ہونے سے گر کر زخمی ہوئے تھے تاہم ابھی وہ جلدصحت یاب ہورہے ہیں۔
موسٹ سنئیر وزیر و وزیر داخلہ آزاد ریاست جموں کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نورنے زخمی کی جلدصحت یابی کی دعا کی،نیک خوائشات کا اظہارکیا اس دوران سینئر وزیرنےہسپتال میں طبی سہولیات وسائل و مسائل کاجائزہ لیا۔ڈیوٹی ڈاکٹرعثمان مزمل نے سینئروزیر کو بریفنگ دی۔
سینئروزیرنےہسپتال میں صفائی ستھرائی انتظامات و دیگر امور کاجائزہ لیا،میڈیکل عملہ کومزید محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی،ہسپتال کے اندر بہتر انتظام ،طبی علاج معالجہ پربریفنگ لی۔موسٹ سینئروزیر کرنل وقار احمدنور نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق مریضوں کی خدمت تسلسل سے جاری رکھیں۔آزادکشمیرکی عوام کے لیے دیئے گئے ہیلتھ پیکج سے عوام مستفید ہورہی ہے۔ڈاکٹرز و طبی عملہ بائیومیٹرک حاضری کے ساتھ مریضوں کے ساتھ نہایت خوش اسلوبی سے پیش آئے۔بہترین میڈیکل سروسز فراہم کریں تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات کے ثمرات مل سکیں
Comments are closed.