ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرکادورہ کیا ،ٹریفک حادثے میں زخمی حافظ اظہر حسین رضا کی عیادت کی،حافظ اظہرحسین رضاسابق سینئروزیرحکومت چوہدری طارق فاروق کے پی آر او ہیں
ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرکادورہ کیا ،ٹریفک حادثے میں زخمی حافظ اظہر حسین رضا کی عیادت کی،حافظ اظہرحسین رضاسابق سینئروزیرحکومت چوہدری طارق فاروق کے پی آر او ہیں جو دو روز قبل بھوتوسیال کے قریب موٹرسائیکل سواری کے دوران بلڈ پریشر کم ہونے سے گر کر زخمی ہوئے تھے تاہم ابھی وہ جلدصحت یاب ہورہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے زخمی کی جلدصحت یابی کی دعا کی،پھول پیش کئےنیک خوائشات کا ظہارکیا اس دوران ڈپٹی کمشنرنےہسپتال میں صفائی ستھرائی انتظامات و دیگر امور کاجائزہ لیا،میڈیکل عملہ کی محنت پرسراہا،ہسپتال کے اندر بہتر انتظام ،طبی علاج معالجہ کے حوالے سے ایم ایس ڈاکٹرمحمدمنصور،ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی سراہا۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق مریضوں کی خدمت تسلسل سے جاری رکھیں۔اس سے قبل گفتگو میں ڈی سی بھمبر نے کہاکہ حالیہ دنوں تمام شاہرات پر سپیڈ بریکرز لگائے گئے ہیں،آئندہ چند ایام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے بڑی مہم شروع کریں گے،موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کے استعمال،نمبر پلیٹس لگانے،اورلوڈنگ کے خاتمہ،تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی ہوگی،گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے پٹرتال ہوگی ایسے موٹرسائیکل سوارجو تنگ گلی سے مرکزی شاہراہ پر اچانک نمودار ہوکر ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں انکے خلاف بھی کاروائی ہوگی ۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے ہی تمام شہریوں کی جان محفوظ رہ سکتی ہے ۔
Comments are closed.