صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر ان کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری نے حب کی لیبر کالونی میں عوامی کچہری کا انعقاد کیا
حب19 جولائی: صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر ان کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری نے حب کی لیبر کالونی میں عوامی کچہری کا انعقاد کیا۔ عوامی کچہری میں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی، جنہوں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔میر علی اصغر زہری نے اس موقع پر عوام کو لیبر کالونی میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی خصوصی توجہ اور فنڈنگ سے لیبر کالونی میں پرانے کوارٹرز کی مرمت، دو ہزار نئے کوارٹرز کی تعمیر، سیوریج لائن بچھانے، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں، جن پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر اور شفاف تکمیل کے لیے علاقے میں مکمل سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہماری ٹیم آپ کے شناختی و رہائشی ریکارڈ اکٹھا کریں گی تاکہ اصل مستحقین کو فوائد اور انکا حق مل سکیں۔ میر علی اصغر زہری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ترقیاتی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔ علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری اور ان کی ٹیم کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ جلد ہی لیبر کالونی ایک مثالی رہائشی علاقہ بن جائے گا۔
Comments are closed.