ایس پی حب سید فاضل شاہ کی خصوصی ہدایات پر اور ایس ڈی پی او حب امام یعقوب بلوچ کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ بیروٹ محمد امین ساسولی نے تھانہ کی حدود میں قمار بازی کے خلاف بڑی کارروائی

21

حب19 جولائی: ایس پی حب سید فاضل شاہ کی خصوصی ہدایات پر اور ایس ڈی پی او حب امام یعقوب بلوچ کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ بیروٹ محمد امین ساسولی نے تھانہ کی حدود میں قمار بازی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ”پرچی سسٹم” کو بے نقاب کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفس سے جاری کئے گئے ہینڈآوٹ کے مطابق، سوشل و پرنٹ میڈیا پر سامنے آنے والی شکایات اور عوامی نشاندہی کی بنیاد پر غیر قانونی جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں ”پرچی سسٹم” کے ذریعے قمار بازی کی جا رہی تھی پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد ملزمان کو موقع سے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا کارروائی کے دوران موقع سے قمار بازی میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید اقدامات کے تحت گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس موبائلز اور موٹرسائیکل اسکواڈ وقتاً فوقتاً نگرانی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں شہری حلقوں کی جانب سے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ایسی مہم کو بلا تعطل اور بغیر کسی دباؤ کے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے، تاکہ سماجی برائیوں کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ایس پی حب سید فاضل شاہ نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں قمار بازی، منشیات فروشی اور دیگر سماجی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں بھرتی جائے گی۔

Comments are closed.