وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات

19

اسلام آباد۔19جولائی  :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میڈیا کے مثبت کردار کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ہفتے کو جاری بیان کے مطابق دونوں وزرا نے ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کےلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی سالمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں میڈیا کا تعمیری کردار قابل تحسین ہے۔ ملاقات میں قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا

Comments are closed.