برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات اراکین لارڈ قربان حسین، لارڈ شفق محمد، ممبر پارلیمنٹ محترمہ ناز شاہ، ڈاکٹر افضل خان ممبر پارلیمنٹ سی بی سی نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا کا ”نیوکلیئر فلیش پوائنٹ” قرار دے دیا،

23

لندن ( )19جولائی 2025ء
برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات اراکین لارڈ قربان حسین، لارڈ شفق محمد، ممبر پارلیمنٹ محترمہ ناز شاہ، ڈاکٹر افضل خان ممبر پارلیمنٹ سی بی سی نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا کا ”نیوکلیئر فلیش پوائنٹ” قرار دے دیا، جموں و کشمیر تحریکِ حق خود ارادیت انٹرنیشنل برطانیہ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان کی طرف سے ”گریٹ ڈیبیٹ آن کشمیر” کے دوسرے روز اہم مہمانانِ گرامی کی شرکت اور ولولہ انگیز خطابات، راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان تحریکِ حق خود ارادیت انٹرنیشنل برطانیہ کے زیرِ سرپرستی برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس، لارڈ قربان حسین، لارڈ شفق محمد، ممبران برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ، راجہ افضل خان اور دیگر اہم مہمانانِ کی شرکت اور کانفرنس سے خطاب، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار چیئرپرسن انٹرنیشنل لابی برائے کشمیر نے ”خواتین اور یوتھ” کا خصوصی سیشن منعقد کیا جس میں ممبر آف پارلیمنٹ محترمہ ناز شاہ نے خصوصی شرکت کی،لارڈ قربان حسین اور لارڈ شفق محمد آف شیفیلڈ کے ہمراہ ڈاکٹر افضل خان ممبر پارلیمنٹ و برٹش ایمپائر، سابق ممبر پارلیمنٹ برائے پیری بار برمنگھم خالد محمود، کشمیری انسانی حقوق کے راہنما مزمل ایوب ٹھاکر، زیشان عارف چیئرمین JKSDMI یوتھ، آسیہ حسین چیئرپرسن JKSDMI ویسٹ مڈ لینڈز، نادیہ جعفری چیئرپرسن لندن ریجن، نینا رانیہ خان چیئرپرسن چیشائر، مس شیریں محمود، ریحانہ علی ایڈووکیٹ، مانچسٹر سے یوتھ لیڈرز میمونہ لطیف، ماہ نور لطیف، عبد القادر سرفراز، مس فوزیہ حسین لندن، محمد سلیمان، جہانزیب خان، اورنگزیب خان، لائق علی خان وٹفورڈ، کونسلر جاوید نجمی سٹوک آن ٹرینٹ اور دیگر نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل برطانیہ نے اپنی تنظیم کے بے لوث ساتھیوں آصف حسین، نادیہ جعفری، نینا رانیہ خان، زیشان عارف اور دیگر رضاکاروں کی ٹیم کے اعلیٰ و مخلصانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا، ہاؤس آف لارڈز برطانیہ کے ممبران لارڈ قربان حسین نے ” مسئلہ کشمیر، ہندوستان پاکستان تنازعات اور سندھ طاس معاہدہ کی ہندوستان کی طرف سے غیر قانونی معطلی” برطانیہ اور عالمی برادری کے نوٹس لینے کو اشد ضروری قرار دیا، لارڈ قربان حسین اور لارڈ شفق محمد اراکین لبرل ڈیموکریٹک پارٹی برطانیہ نے ہندوستان کی جانب سے ہندوستانی زیر انتظام جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو خود اقوامِ متحدہ میں لے کر گیا، 1948 اور 1949 میں اس ایشو پر 20 سے زائد قراردادوں کی منظوری دی گئی، ہندوستان نے سیز فائر کی درخواست کی اور رائے شماری کروانے کا وعدہ کیا، سیز فائر کر دیا گیا لیکن آج 77 سال گزر چکے ہیں ہندوستان ”استصواب رائے” کا وعدہ پورا نہیں کر رہا، 6 لاکھ سے زائد کشمیری شہید کر دیئے گئے ہیں اور ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے، لاپتہ افراد اور گمنام قبروں کی تعداد ان گنت ہے، لارڈ قربان حسین اور لارڈ شفق محمد نے برطانیہ پر زور دیا کہ برطانیہ اس حوالے سے اپنی اخلاقی زمہ داری پوری کرے اور دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک ہندوستان اور پاکستان میں ایٹمی جنگ کا خطرہ بننے والے مسئلہ کشمیر کو حل کروائے، ہندوستان نے یکطرفہ طور پر پاکستان پر سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر معطل کر کے آبی جنگ بھی مسلط کی ہے جو ناقابلِ فہم حرکت ہے، برطانیہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر حل کروائے، سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس وقت تک اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رکھے گی جب تک ریاست جموں و کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتی، انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جموں و کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اور کوئی بھی غیرت مند قوم اپنی شہ رگ کو کسی دوسرے کے قبضے میں زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتی۔ اس مقصد کے لیے بیرونِ ملک بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو بلاامتیاز سیاسی وابستگی متحد ہو کر جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا اور ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہوگا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ وہ تحریکِ حقِ خود ارادیت کی دعوت پر خصوصی طور پر برطانیہ آئے ہیں اور خوشی ہے کہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں کشمیری اور پاکستانی مل کر اپنا قومی مؤقف برطانوی سیاستدانوں تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ وہ ملک ہے جس نے مسئلہ کشمیر پیدا کیا تھا، لہٰذا برٹش پاکستانیوں اور کشمیریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے سیاستدانوں کو باور کرائیں کہ اُن کے آبا و اجداد جس مسئلہ کو ادھورا چھوڑ گئے تھے، اب وہ اسے مکمل کریں اور تقسیمِ ہند کے ایجنڈے کو مکمل کرتے ہوئے کشمیری عوام کو بھی وہی حق دیں جو برصغیر کے دیگر لوگوں کو ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اندرون اور بیرونِ ملک متحد ہے۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ تو اچھے تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اور نہ ہی برصغیر میں امن ممکن ہے۔آزاد کشمیر کی وزیر برائے تحریکِ آزادی کشمیر محترمہ امتیاز نسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے ہمیشہ اپنی بساط کے مطابق تحریکِ آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ وزیرِاعظم چوہدری انوار
الحق کی قیادت میں حریت کانفرنس کو ہر محاذ پر حمایت فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ تحریکِ حقِ خود ارادیت کی دعوت پر برطانیہ آئی ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں کونسلرز، میئرز، لارڈ میئرز اور پارلیمنٹیرینز مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں روزانہ کی بنیاد پر کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد ہو رہے ہیں جن کے ذریعے کشمیری عوام کا مؤقف برطانوی سیاستدانوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔محترمہ امتیاز نسیم نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ایک آرمی آفیسر کی بیوہ ہونے کے باوجود وہ اپنے ذاتی وسائل سے برطانیہ آ کر تحریکِ آزادی کشمیر کو اجاگر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان، پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال وابستگی برقرار رکھتے ہوئے اپنے اسلاف کے مشن کو مکمل کریں، جس کے لیے انہوں نے 19 جولائی 1947 کو الحاقِ پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی، انہوں نے کہا کہ آج تک پانچ لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری متحد ہو کر ہر سیاسی پلیٹ فارم پر کشمیریوں کا مؤقف پیش کریں گے اور بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ آزاد کشمیر کی حکومت بیرونِ ملک کشمیریوں کے مسائل اجاگر کرنے اور تحریکِ آزادی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، اس موقع پر راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل برطانیہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے دنیا کے ہر فورم پر جا کر جدو جہد جاری رکھیں گے، ہندوستان جارح اور دہشت گرد ہے جس نے لاکھوں کشمیری آزادی مانگنے کی پاداش میں شہید کئے ہیں، ہم اپنی آزادی حاصل کر کے رہیں گے، پاکستان ہماری منزل ہے۔

Comments are closed.