ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے مریم نواز ہیلتھ کیئر کلینک ڈگر رہتاس کا دورہ کیا۔

24

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے مریم نواز ہیلتھ کیئر کلینک ڈگر رہتاس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کلینک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات عملے کی حاضری، صفائی کے انتظامات ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود طبی و انتظامی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت معیاری اور بلاتعطل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ادویات کی باقاعدہ فراہمی مریضوں کے لیے انتظار گاہ کی بہتری اور طبی عملے کے رویے کو خوش اخلاق بنانے پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کیئر کلینک جیسے ادارے حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہیں جن کا مقصد دیہی و دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.