ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم بطور ہردلعزیز ، دبنگ پولیس آفیسر

21

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

کسی بھی علاقہ میں دیانتدار فرض شناس اور باکردار افسران کی تعیناتی علاقہ کی خوش قسمتی تصور کی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے ضلع خوشاب کا شمار پنجاب کے ان خوش قسمت اضلاع میں ہوتا ہے جہاں اس کے قیام سے لے کر اج تک جتنے بھی پولیس افسران کی تعیناتی ہوئی وہ اپنی سوچ اور کردار کے تمام پہلوؤں میں ممتاز نظر آتے ہیں ۔ جب ہم ضلع خوشاب میں تعینات ہونے والے پولیس کے ضلعی سربراہان کی فہرست پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں ہردلعزیز دبنگ پولیس آفیسر جناب توقیر محمد نعیم کا نام نمایاں نظر آتا ہے ۔ بلا شبہ آپ کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی ا خداداد صلاحیتیں مسلمہ ہیں اور آپ پولیس کا سرمایہ ء ءافتخار ہیں۔ جب سےآپ نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کا قلمدان سنبھالا ہے۔ آپ شب و روز عوامی ریلیف کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتے ہیں ۔ یہ آپ کی بہترین حکمت عملی ہے کہ آپ نے پولیس اور عوام کے مابین فاصلے کم کرنے کے لیے پولیس عوام رابطہ مہم شروع کی ہے ۔ آپ کی زیر نگرانی تھانہ سطح پر اور مساجد میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے آپ کی اس حکمت عملی کے طفیل آج پولیس اور شہری جرائم کی بیخ کنی کے لیے مل جل کر کردار ادا کر رہے ہیں ۔ آپ کی عظیم المرتبت شخصیت کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ آپ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مظلوم کی دادرسی کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع خوشاب کا ہر باسی آپ کے نام سے آشنا اور آپ کی شرافت، اصول پسندی اور دیانت داری کا معترف ہے ۔ آپ نے بطور ڈی پی او خوشاب اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی جہاں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے شروع کیے ہیں وہاں اپنے ماتحت پولیس افسران اور ملازمین کے ساتھ بھی ہمیشہ شفیق رویہ اپنایا ہے درحقیقت آپ انہیں اپنے کنبے کا فرض تصور کرتے ہیں ان کے دکھ درد میں عملی طورپرشرکت کر کے ان کی دلجوئی و حوصلہ افزائی آپ کا طرہ ء امتیاز ہے ۔ پریس کا معاشرتی کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ اچھائی کا فروغ اور برائی کی نفی پریس کا طرہء امتیاز ہوتا ہے ۔ جناب توقیر محمد نعیم کی خوشاب میں تعیناتی کے ساتھ ہی ضلع بھر کے صحافیوں کے ساتھ عملی تعاون آپ کی اعلی ا ظرفی کی دلیل ہے ۔ جناب توقیر محمد نعیم انتہائی خندہ پیشانی سے صحافیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور یہاں کا میڈیا بھی معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے ۔ تاجر معاشرے کا اہم طبقہ ہوتا ہے جس پر پورے معاشرے کی معیشت کا انحصار ہوتا ہے آپ نے اپنی خوشاب میں تعیناتی کے ساتھ ہی بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے خوشاب کے تاجروں اور پولیس کے درمیان خوشگوار فضا قائم کی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کی زیر قیادت خوشاب پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کی ضامن ہے اور علاقے سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ پولیس جاگتی ہے تو عوام سکون کی نیند سوتی ہے یہی وجہ ہے کہ خوشاب پولیس نے شب و روز محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ خوشاب پولیس کی بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ کے لیے چھپنا مشکل ہو گیا ہے ملزمان کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں قانون کی نظر سے زیادہ دیر اوجھل نہیں رہ سکتے۔

Comments are closed.